فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں اوور بلنگ کے خاتمے کیلئے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ کی سہولت متعارف کروا دی گئی، پاور اسمارٹ ایپ سے صارفین اپنی ریڈنگ خود کریں گے۔
فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اوور بلنگ کے خاتمے کیلئے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ کی سہولت متعارف کروادی، جس کے تحت صارفین پاور اسمارٹ ایپ کے ذریعے اپنی ریڈنگ خود کریں گے۔
شہریوں نے شکایت کی تھی کہ مقررہ تاریخ کے بجائے میٹر ریڈر ایک دو دن بعد ریڈنگ کرتے تھے، میٹر ریڈر کی غفلت کے باعث ہماری ریڈنگ 200 یونٹ سے زائد ہوجاتی تھی۔
صارفین کا کہنا ہے کہ اب ہم خود مقررہ تاریخ پر بجلی میٹر کی ریڈنگ کریں گے۔ فیسکو کا کہنا ہے کہ 50 لاکھ سے زائد بجلی صارفین سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔




















