زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزری سروسز کا معاہدہ طے پاگیا۔ اعلامیے کے مطابق مالیاتی مشیر مارکیٹ ساؤنڈنگ، ڈیو ڈیلیجنس اور بڈنگ میں معاونت کرے گا۔
زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزری سروسز کا معاہدہ طے پاگیا۔
نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ نجکاری کمیشن اور نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ کی قیادت میں کنسورشیم کا معاہدہ ہوا، معاہدے کے تحت جدید زرعی بینکاری اور ڈیجیٹل فنانسنگ پر توجہ دی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 501 برانچز کے ذریعے کسانوں کو تیز اور آسان قرض فراہمی کا منصوبہ ہے، چھوٹے کسانوں اور دیہی برادری کیلئے مالیاتی رسائی میں بہتری آئے گی۔
نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری سے گورننس، شفافیت اور احتساب میں اضافہ ہوگا، زرعی شعبے میں سرمایہ کاری اور دیہی خوشحالی کو فروغ دینے کا منصوبہ ہوگا، مالیاتی مشیر مارکیٹ ساؤنڈنگ، ڈیو ڈیلی جنس اور بڈنگ میں معاونت کرے گا۔




















