پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 56 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا۔
پیر کے روز ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 600 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ۔
کاروبار کے اختتام پر اسٹاک میں 1132 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ 100 انڈیکس 56 ہزار 523 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے آخری روز پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار 55 ہزار کی بلندترین سطح عبور کی تھی۔