78 ویں یوم آزادی کا جشن بھر پور انداز میں منایا جارہاہے اور اس حوالے سے پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن نے ایک ہی دن میں 14 فریٹ ٹرینیں چلا کر قوم کو خصوصہ تحفہ دیا۔
ترجمان کے مطابق ریلویز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک دن میں چودہ فریٹ ٹرینیں روانہ کی گئیں ، عام دنوں میں یہ تعداد یومیہ آٹھ سے دس ہوتی ہے ۔ ڈی ایس کراچی محمود الرحمان لاکھو کاکہناتھا کہ ریلوے کا یہ اقدام بہتر حکمت عملی اور قومی معیشت میں بہتری کی عکاسی ہے ۔ ریلویز فریٹ سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عمل پیرا ہے۔ تاریخی اقدام میں نئے انجنوں کی شمولیت، بہتر ٹریکس کی تعمیر اصلاحی اقدامات میں شامل ہیں ۔ریلویز نے گزشتہ مالی سال میں فریٹ ٹرینوں سے اکتیس ارب روپے کی آمدنی حاصل کی






















