یورپی یونین کے سفیروں نے یوم آزادی پر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے۔ خصوصی ویڈیو میں قومی ترانے کی دھن اور محبت بھرے پیغام کے ذریعے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نےٹرمپٹ پرپاکستانی قومی ترانےکی دھن بجا کرلوگوں کو مسحور کردیا،خصوصی ویڈیو میں بیس یورپی سفیر بھی یوم آزادی کی خوشیوں میں شریک دکھائی دیے۔
Thank you Ambassador Riina Kionka🙏 https://t.co/qIe8tBufhG
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) August 14, 2025
یہ ویڈیو یورپی یونین کے وفد نے سوشل میڈیا پرجاری کی جس کا مقصد پاکستان کے عوام کے ساتھ دوستی،محبت اور یکجہتی کا اظہار ہے،یہ منفرد اور دل کو چھو لینے والا پروڈکشن انکٹ اسٹوڈیو نے تیار کیا جس کی ڈائریکشن امان احمد نےدی،یہ صرف موسیقی نہیں بلکہ یورپ کی جانب سے پاکستان کے لیے خلوص کا پیغام ہے۔
یورپی یونین کے سفیروں نے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے دل جیت لیے






















