آئی سی سی نے ویمن کھلاڑیوں کی اپڈیٹ رینکنگ جاری کردی۔
آئرلینڈ کی آل راؤنڈر اورلا پرینڈرگاسٹ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 پلیئر رینکنگ میں نمایاں پیشرفت حاصل کرنےمیں کامیاب ہوگئی،پاکستان کو 2-1 سے شکست دینے پر اورلا پرینڈرگاسٹ پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
اورلا پرینڈرگاسٹ 144 رنز اور 4 وکٹوں کے ساتھ بیٹنگ رینکنگ میں پہلی بار ٹاپ 20 میں داخل ہوگیا،اورلا پرینڈرگاسٹ بیٹنگ میں 8 درجےترقی کے بعد 19ویں نمبر پر پہنچ گئیں،بولنگ رینکنگ میں پہلی بار ٹاپ 50 میں شامل،آل راؤنڈرزمیں چھٹےنمبرپرترقی ہوئی،آئرلینڈ کی ایمی ہنٹر بیٹنگ رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد 29ویں نمبر پر ہے۔
لورا ڈیلینی بیٹنگ میں 5 درجےترقی کے بعد پہلی بار ٹاپ 50 میں شامل ہوگئی،آوا کیننگ بولنگ رینکنگ میں 48ویں، جین میگوائر 54ویں سے بڑھ کر 50ویں نمبر پرموجود ہے،پاکستان کی منیبہ علی سنچری کے بعد بیٹنگ رینکنگ میں تین درجے ترقی کے ساتھ 32ویں نمبر پر ہے،کپتان فاطمہ ثنا بیٹنگ میں چار درجے ترقی کے بعد 59ویں نمبر پرموجود ہے۔،فاطمہ ثناءبولنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد 39ویں پر موجود ہیں،انہوں نےسیریز کی ٹاپ وکٹ ٹیکر تھیں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں۔





















