مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 3600 روپے اور فی اونس 36 ڈالر سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 3600 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے اور دس گرام 3086 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے پر آگیا۔
اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 36 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3361 ڈالر کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چاندی کی قیمت 51 روپے کمی سے 4013 روپے اور فی اونس نرخ 0.51 ڈالر گرنے کے بعد 37.80 ڈالر پر آگئے۔
واضح رہے کہ ہفتہ کو بھی پاکستان اور عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی۔





















