بھارت میں دماغ کو تباہ کرنے والے نپاہ وائرس سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
جنوبی ریاست کیرالا کے سات دیہات کا دوسرے علاقوں سے رابطہ منقطع کر دیا گیا۔کیرالا میں متعدد سکول اور دفاتر بندکر دیے گئے۔
متاثرہ علاقوں میں ڈیڑھ سو ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔ جن میں دو افراد کا مثبت ٹیسٹ آیا ہے۔ نپاہ نایاب اور مہلک وائرس ہے۔ جو دماغ کے سیلز کو نقصان پہنچاتا ہے۔
نیپا وائرس کیا ہے ؟ جانیے
نیپا وائرس انسانی دماغ کو متاثر کرنے والا ایک انتہائی مہلک وائرس ہے، یہ وائرس چمگادڑ سے پیدا ہوتا ہے جو جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے دوسرے جانوروں میں پھیلتا اور انفیکشن کا سبب بنتا ہے۔
نیپا ایک ایسی بیماری ہے جس میں شرح اموات زیادہ ہوتی ہے، شمال مشرقی افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا میں نیپا وائرس کی وجہ سے متعدد بیماریاں پھیل چکی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیپا وائرس 1998ء میں سب سے پہلے ملیشیا کے ایک قصبے نیپا میں سؤروں میں پایا گیا تھا جس کے بعد سے اس وائرس کا نام نیپا رکھ دیا گیا۔