امریکی فوج کا طیارہ بحیرہ روم میں جنگی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
یو ایس یورپی کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طیارہ دس نومبر کی شام کو حادثے سے دوچار ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
متاثرہ خاندانوں کی خاطر نقصانات کی تفصیلات فی الحال جاری نہیں کی جاسکتیں۔ بیان میں طیارہ کسی میزائل کی زد میں آکر تباہ ہونے کے امکان کو رد کر دیا کیا گیا۔