پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کا وفد آج کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماؤں کا وفد پارٹی قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کا پیغام ایم کیوایم اور فنکشنل لیگ کے رہنماؤں کو پہنچائے گا جبکہ وفد میں ایاز صادق ، خواجہ سعدرفیق اور بشیر میمن شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وفد کے سامنے انتخابات اوراس کے بعد کے لئے مطالبات رکھےجائیں گے۔
ایم کیوایم پاکستان کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں آئینی ترامیم بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ( ن ) اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نےعام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کیا تھا اور یہ اعلان ایم کیوایم پاکستان کے وفد اور مسلم لیگ ( ن ) کے قائد نواز شریف کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ( ن ) کے وفد نے ہفتے کے روز کراچی میں پیرپگارا سےبھی ملاقات کی تھی۔