وفاقی وزیرجنید انوار سےنمائندہ یونیسکو ڈاکٹرکرسٹینا کی ملاقات میں زیرآب آثار قدیمہ کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کا اعلان کردیا۔
پاکستان یونیسکو کنونشن 2001 کی توثیق کرنے والا پہلا جنوبی ایشیائی ملک بنے گا،یونیسکو کے اشتراک سےبحری ثقافتی ورثے کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،زیرآب ورثے کی ڈیجیٹل میپنگ اور عالمی معیار کا میری ٹائم میوزیم قائم ہوگا۔
ڈاکٹرکرسٹینا نےکہاپاکستان کو سمندری ورثے کے تحفظ کیلئے سائنسی و تکنیکی تعاون کریں گے،وفاقی وزیرجنیدنے کہا زیرآب ثقافت کا تحفظ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی جدوجہد کا حصہ ہے،پاکستان کا سمندری تاریخی ورثہ دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے،آثار قدیمہ کی تلاش کے دوران سمندری ماحولیاتی نظام کی حفاظت کریں گے،کراچی کی 70 سال پرانی بندرگاہوں کو عالمی ورثہ قرار دینےکی بھی تجویز سامنے رکھیں گے۔






















