فارمیسی کونسل میں مبینہ غیرقانونی تقرریوں کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم معائنہ کمیشن 2016ء میں کی گئی تقرریوں کی گزشتہ ایک ہفتےسےتحقیقات کررہا ہے،معائنہ کمیشن نے تقرریوں کے متعلق وزارت صحت کےسابق و موجودہ حکام سے معلومات حاصل کیں۔
وزیراعظم معائنہ کمیشن نے تین سابق ڈی ہیلتھ اسے بطورصدرکونسل بلاکر تحقیقات کیں، اسسٹنٹ سیکرٹری کوسیکرٹری کونسل تعینات کرنے کی کوشش میں بنیادی تقرری پرسوال اٹھ گئے۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 18میں ڈیلی ویجزپر بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ سیکرٹری کو ریگولر کرنے پر اعتراض سامنے آیا تھا، وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم معائنہ کمیشن نے تحقیقات کا آغاز کیا۔






















