گھانا کے سابق بین الاقوامی فٹ بال کھلاڑی رافیل ڈومینا کلب میچ کے دوران انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق FK Egnatia اور Partizani کے درمیان البانوی سپر لیگا کے میچ کے 23 ویں منٹ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جب رافیل ڈومینا میدان میں گرنے کے باعث انتقال کرگئے۔
رافیل کو گرنے کے بعد اسٹریچر کے ذریعے گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا اور طبی امداد فراہمی کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ڈاکٹروں نے ڈومینا کو 2021 میں ریٹائر ہونے کا کہا تھا جب وہ آسٹریا میں میچ کے دوران گر گئے تھے۔
خیال رہے کہ ڈومینا نے اپنے کیرئیر کے دوران ڈنمارک، اسپین، اور آسٹریا کے فٹ بال کلبز کی نمائندگی بھی کی۔
گھانا فٹ بال ایسوسی ایشن نے فٹ بالر کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سچے دل سے اپنے ملک کی نمائندگی کی اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔