پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پھر آسمان چھولیا، نئی تاریخ رقم کردی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 45 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار ہے، بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جو اختتام تک جاری رہا، کاروبار کے ابتداء میں پی ایس ایکس کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا، کچھ اتار چڑھاؤ جاری رہا تاہم انڈیکس مثبت زون برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2051 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار 88 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
بروکز کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور ڈالر دونوں قابو میں ہیں، معاشی اشاریوں میں بہتری کا مارکیٹ پر مثبت اثر ہورہا ہے، امریکا سے بہتر ہوتے تعلقات اور بھارت پر سختی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بلند ہورہا ہے۔
ماہرین کے مطابق جولائی میں ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں 33 فیصد اضافہ بھی مارکیٹ کیلئے اچھی خبر ہے۔






















