کرک میں تھانہ گرگری کی حدود میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،جہاں نامعلوم مسلح افراد نےایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی،واقعے میں چار اہلکار شہید ہوگئے۔
کرک کےعلاقے امان کوٹ توےمیں تھانہ گرگری کی حدود میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کردی،ایف سی اہلکار فیلڈ سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامورتھے اورگاڑی میں سوار ہو کرروانہ تھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر پہلے سے گھات لگائےمسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا،شدید فائرنگ کے نتیجے میں چار اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
شہداء کا تعلق لکی مروت اور ٹانک سے ہے،ڈی پی اوکرک شہباز الٰہی کےمطابق واقعے کےفوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نےعلاقے کو گھیرےمیں لے لیا اورحملہ آوروں کی تلاش کے لیےپہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے،علاقے کے داخلی وخارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہےتاکہ حملہ آوروں کو فرار ہونےکا موقع نہ مل سکے۔






















