ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں 9منزلہ اپارٹمنٹ عمارت میں آگ لگنے سے 54 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا۔،ریسکیو ٹیمیوں کی جانب سے عمارت میں آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری رہا۔
آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ۔تاہم شبہ ظاہر کیا جار ہا ہے کہ آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی ہوگی۔
ریسکیو حکام کی جانب سےآگ لگنے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔