ایرانی صدرمسعود پزشکیاں دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔،وزیراعلی پنجاب مریم نواز،نواز شریف ،مریم اور نگزیب نے صدر کا استقبال کیا،گلدستےدینےوالےبچوں سےشفقت کااظہارکیا،ایرانی صدرنےشانداراستقبال پرنواز شریف، مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان مزار اقبال پر پہنچ گئے،مزار اقبال پر ایرانی صدر اور وفد کا شاندار استقبال کیاگیا،وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری مزار اقبال پرموجود ہیں،لاہور بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں،آج ایران کے صدرمسعود پزشکیان کے اعزاز میں پر تکلف ضیافت بھی دی جائے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق ایرانی صدر اپنےقیام کےدوران صدرآصف زرداری سےملاقات کریں گے،وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے،ایرانی صدر کا دورہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔
عالمی امور،خطے کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا،یہ ڈاکٹر پزشکیان کا بطور ایرانی صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے,واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے27 مئی 2025ء کو ایران کا دورہ کیا تھا۔
تیزی سے بدلتی عالمی و علاقائی صورتحال کے پیش نظر ڈاکٹرمسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔





















