لاہور انسدادِ دہشت گردی عدالت میں زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران تشدد کیس میں عدالت نے صنم جاوید کا تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
لاہور انسدادِ دہشت گردی عدالت میں زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران تششد مقدمے کی سماعت ہوئی،ڈیوٹی جج ارشد جاوید تفتیشی کی درخواست پر سماعت کی۔
پولیس نے استدعا کی کہ ملزمہ سے تفتیش درکارہے،جسمانی ریمانڈ دیاجائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرلی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ کی تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔
تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔