نو مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں انسداددہشگردی عدالت نے یاسمین راشدو دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔
انسداد دہشگردی لاہور میں نو مئی کو جلاو گھیراو کے مقدمات کی سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی،پولیس نے یاسمین راشد، اعجازچوہدری اور محمود الرشید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا،عدالت نے ملزمان کو 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔