ایران،عراق کےلیےزائرین کو فضائی سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے،زائرین کی نقل و حمل کو اب متعلقہ حکام خصوصی طورپرفضائی رابطےکےذریعےسہولت فراہم کریں گے
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق تمام آپریٹرزجن کے پاس درست ایئرچارٹر لائسنس ہے، انھیں پاکستان اور ایران وعراق کے درمیان چارٹر سروسز شروع کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔
پی اے سی سی مذہبی سیاحت سےمتعلق تمام درخواستوں کی جلدمنظوری کو یقینی بنائے گا، دلچسپی رکھنے والے آپریٹرز اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔
زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانےکےلیےوفاقی حکومت نےپاکستان اور ایران کےدرمیان سڑکوں پر آمدورفت معطل کرنےکافیصلہ کیا تھا۔





















