انڈر 18 یوتھ ہاکی چیمپیئن شپ کے دوران کھلاڑیوں کو خیراتی کھانا فراہم کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے وضاحت جاری کر دی۔
سماء ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ کچھ کھلاڑیوں کو فراہم کیے گئے کھانے اور مینو پر تحفظات تھے۔ ان کے مطابق چند لڑکوں نے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں کھانے کے بجائے نقد رقم دی جائے۔
صدر پی ایچ ایف نے مزید بتایا کہ دیگر کھلاڑیوں کو نجی کیٹرنگ کمپنی کے ذریعے معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ معاملہ ان کے نوٹس میں آیا، فوری طور پر اس کا حل نکال لیا گیا۔





















