استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نگران وزیراعلی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال کی خبر سن کر دکھ اور افسوس ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) November 11, 2023
نجی اسپتال میں زیرعلاج نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کا آج صبح انتقال ہوگیا تھا۔اعظم خان کو گزشتہ رات نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ترجمان آر ایم آئی اسپتال شبیر شاہ کا کہنا ہےکہ اعظم خان کی حالت انتہائی ناساز تھی، وہ مختلف بیماریوں کا شکار تھے۔