بالی ووڈ کی انگریزی لب و لہجے میں ہندی بولتی خوبصورت ایکٹرس کترینہ کیف جب پیلی شلوار قمیض پہنے ممبئی ایئرپورٹ پر آئیں تو ان کے مداح ان کی سادگی پر ایک مرتبہ پھر دل ہار بیٹھے۔
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن کترینہ کیف اپنے لباس و اندازکی وجہ سے اکثرہی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ کترینہ اکثر اپنے منفرد لب ولہجے کی وجہ سے بھی کیمروں کی زد میں رہتی ہیں۔
بالی ووڈ فلم انڈسٹری دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریز میں شمار ہوتی ہے ایسے میں بالی ووڈ ایکٹرز اور متعلقہ افراد کے آنے جانے کی جگہوں پر خاص نظررکھی جاتی ہے تاکہ ان کے پرستاروں کو ان کی تازہ ترین خبروں سے آگاہ رکھ کر زیادہ سے زیادہ ویوزحاصل کئے جاسکیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کترینہ پھولوں کے ڈیزائن والی پیلی شلوار قمیض میں ملبوس ممبئی ایئر پورٹ پر پہنچیں ، کترینہ نے اپنا مکمل پنجابی انداز نمایاں کرنے کے لئے ساتھ روایتی کھُسہ بھی پہن رکھا تھا ۔ ان کے ایک کندھے پر دوپٹہ اور آنکھوں پر براؤن چشمے کے ساتھ ہائی پونی ٹیل میں بال باندھے ہوئے تھے۔ ناقدین کے مطابق سادہ لباس و انداز کے باوجود کترینہ کی ادا میں قیامت خیز جلوے نمایاں ہیں۔ویڈیو دیکھنے کے بعد کترینہ کے پرستاروں نے انہیں سوشل میڈیا پر خوب سراہا۔
View this post on Instagram
کترینہ کیف لندن میں پیداہوئیں اور پلی بڑھیں اس لئے انہیں آج تک ہندی بولنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے کترینہ اپنے فلمی سکرپٹس بھی رومن میں پڑھتی ہیں لیکن انگریزی لب و لہجے میں ہندی بولناان کے پرستاروں کو بہت بھاتا ہے۔
کترینہ کو جہاں ہندی بولنے میں دقت ہوتی ہے وہاں ان کی شادی انڈیا کے پنجابی گھرانے میں ہوئی ہے اس لئے ناقدین کا خیال ہے کہ وکی کوشل نے کترینہ کوانگریز سےپنجابی مٹیار بنا دیا ہے۔ اس لئے اب وہ اکثر مغربی اور جدید طرز کے ملبوسات اور ساڑھیوں کےعلاوہ اکثر روایتی پنجابی طرز کے شلوار قمیض میں بھی نظرآ جاتی ہیں جسے ان کے مداح بہت سراہتے ہیں۔
سوشل میڈیا کے بڑھتے رجحان کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بڑے بڑے فلمی اداکاروں کے گھر کے باہر، ایئرپورٹ ، میوزک سٹوڈیوز، فلم سٹوڈیوز ،جم، ڈیزائنر آؤٹ لیٹس، بڑے ہوٹلز اورریسٹورینٹس کے باہر کیمرے لے کر ،پریس، ٹی وی اور سوشل میڈیا جرنلسٹ ہمہ وقت موجود رہتے ہیں۔
اسی اہمیت کے پیشِ نظر بالی ووڈ کے ستارے بھی اپنے لباس و انداز پر خاص توجہ دیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں جونہی گھر سے نکلیں گے کیمرے کی آنکھ ان کے پیچھے پیچھے ہوگی توپھر کیسے ممکن ہے کہ وہ اپنے پہننے اوڑھنے کے انداز میں انفرادیت کو نظرانداز کر دیں اسی لئے ان بالی ووڈ ستاروں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے منفرد انداز سے زیادہ سے زیادہ میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائیں۔
خاص طور پر انڈیا کے بڑے بڑے ایئر پورٹس بالخصوص ممبئی ایئر پورٹ پر بالی ووڈ ستارے دن رات چمکتے دکھائی دیتے ہیں۔ اکثر بڑی بڑی اداکارائیں کئی کئی دن پہلے اپنی ایئر پورٹ لُکس کے لئے خصوصی لباس و انداز کا اہتمام کرتی ہیں۔ جن میں کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا، اورکیارہ اڈوانی قابلِ ذکر ہیں۔