مسابقی کمیشن کے زیر التواء مقدمات کے بیک لاگ میں 40 فیصد کمی ہوگئی، مختلف عدالتوں میں زیر التواء کیسز 223 رہ گئے۔
مسابقتی کمیشن کے زیر التواء مقدمات کے بیک لاگ میں 40 فیصد کمی ہوگئی، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مختلف عدالتوں میں زیر التواء مقدمات 567 سے کم ہوکر 223 ہوگئے، متعدد مقدمات میں 36 کروڑ روپے کے جرمانے ریکور کئے گئے۔
مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ اپیلٹ ٹربیونل میں بیک لاگ 58 فیصد کم ہوگیا، 121 مقدمات کے فیصلے ہوئے، اپلیٹ ٹربیونل میں صرف 89 مقدمات ہی زیر التواء ہیں۔
اعلامیے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 39 فیصلے سنائے، بیک لاگ میں 78 فیصد کمی ہوئی، سندھ ہائیکورٹ نے 40 مقدمات کے فیصلے سنائے، بیک لاگ 61 فیصد کم ہوگیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 13 کیسز نمٹائے، بیک لاگ میں 43 فیصد کمی آئی جبکہ سپریم کورٹ نے 11 مقدمات نمٹائے، اہم فیصلے بھی دیئے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے مسابقتی کمیشن کے دائرہ اختیار سے متعلق 171 کیسز یکجا کردیئے، عدالتی فیصلے کے مطابق مسابقتی کمیشن کسی بھی کمپنی سے معلومات مانگ سکتا ہے، اب مسابقتی کمیشن کی کارروائی مکمل ہونے سے قبل عدالتوں میں چیلنچ نہیں ہوسکتی۔
اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مسابق کمیشن کو معلومات طلب کرنے کیلئے جواز فراہم کرنے کی ضرورت نہیں۔





















