امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ انڈیا پر 20 سے 25 فیصد تک ٹیرف عائد کر سکتے ہیں کیونکہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ ابھی تک حتمی نہیں ہوا۔
اپنے حالیہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ رواں سال کے آخر تک چین کے صدر سے ملاقات ہو سکتی ہے۔
ٹرمپ نے روس کو یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کے لیے 10 دن کی ڈیڈلائن دی ہے اور خبردار کیا کہ اگر روس نے اس مدت میں جنگ نہ روکی تو اس پر سخت ٹیرف اور پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں اور وہاں امدادی سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے غزہ کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کی بات کی اور دو ریاستی کانفرنس کو امن کی کوششوں کے لیے توہین آمیز قرار دیتے ہوئے اس میں شرکت سے انکار کیا






















