ٹک ٹاک نے پاکستان میں سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔
ٹک ٹاک نے پاکستان میں سیلابی موسم کے دوران صارفین کو مستند اور تازہ ترین معلومات فراہم کرنے کے لیے نئی سرچ گائیڈ متعارف کرائی ہے اور اس نئی سرچ فیچر کے ذریعے صارفین کو قدرتی آفات سے متعلق تصدیق شدہ معلومات تک رسائی حاصل ہوگی، جو براہِ راست نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے منسلک ہے۔
ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ گائیڈ صارفین کو معتبر ذرائع سے معلومات کی تصدیق کرنے کی ترغیب دے گی تاکہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
انتظامیہ نے مزید کہا کہ صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا اولین مقصد ہے، اور ہم کمیونٹی کو بامعنی معاونت اور قابل اعتماد معلومات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔






















