لاہور سے اسلام آباد جانے والے جماعت اسلامی کے "حق دو مارچ" کو روکنے کےلیے پولیس کی بھاری نفری نے منصورہ کو گھیرے میں لے لیا۔ جماعت اسلامی نے اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
پولیس نے پولیس کی بھاری نفری نے منصورہ کو گھیرے میں لے لیا، تمام گیٹوں کی ناکہ بندی کرلی، کارکنان منصورہ کے اندر محصور ہیں۔ جماعت اسلامی قیادت اور صوبائی وزرا میں مذاکرات بھی جاری ہیں۔
پولیس نے منصورہ کے سامنے ملتان روڈ کا ایک ٹریک بند کردیا، واٹرکینن، قیدیوں کی وین منصورہ کے باہر موجود ہے۔ اینٹی رائٹ فورس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی۔
منصورہ کے مرکزی گیٹ پر ڈی آئی جی آپریشن نفری کے ہمراہ موجود ہیں، ایس ایس پی سکیورٹی اور ڈویژنل ایس پیز کے ہمراہ 500 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ لانگ مارچ کے شرکاء کو منصورہ کے اندرمحصور کردیا گیا۔
یاد رہے کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو ہوا تھا۔ یہ مارچ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں روانہ ہوا تھا۔






















