ترجمان ایم کیو ایم فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ کی تبدیلی کاعلم ذرائع ابلاغ سے ہوا ہے۔ وفاق کی جانب سے ایم کیوایم پاکستان کو اس فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کی خبرپرایم کیوایم پاکستان کاردعمل سامنے آگیا۔ ایم کیوایم رہنما فیصل سبزوای نے کہا کہ ایم کیوایم اہم اتحادی ہے، وزیراعظم فیصلہ کرنےسے پہلے مشاورت کرلیا کریں توبہتر ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اہم اتحادی ہے،ہم غیرضروری کشیدگی نہیں چاہتے، وزیراعظم جو فیصلے کرتے ہیں،ان کی کوئی منطق ہوتی ہوگی، ایم کیوایم پاکستان اس فیصلے پرجلد اپنالائحہ عمل طےکرے گی۔
دوسری جانب گورنرسندھ کی تبدیلی پر فاروق ستار نے کہا کہ گورنر شپ ایم کیوایم کاحق ہے، ایسے یکطرفہ فیصلے کے بعد حکومت میں رہنے کا کوئی جوازنہیں ۔ ہمیں فی الفور وفاقی حکومت سےباہرآجانا چاہیے ۔ ایم کیو ایم پاکستان مسلم لیگ ن کی حلیف جماعت ہے۔ گورنر شپ ایم کیوایم کاحق ہے۔ ہمیں اس سے محروم کیاجارہاہے۔ روایت رہی ہے کہ سندھ کاگورنرایم کیوایم کاہوتا ہے۔





















