جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ترکیہ کے نجی دورے کے دوران استنبول میں عظیم صحابی حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے مزار پر حاضری دی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ ہفتے سے ترکیہ میں موجود ہیں اور اس دورے میں ان کے ہمراہ مفتی ابرار اور جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو بھی شامل ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور خصوصی دعائیں مانگیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ان کے اس دورے کی تصاویر اور اطلاعات وائرل ہو رہی ہیں جن میں انہیں مزار پر خراج عقیدت پیش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔






















