تحریک انصاف کے سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں امجد اقبال کا کہناہے کہ پی ٹی آئی نے اب تک جوراستہ اختیار کیا وہ ملک کی ترقی کے سخت مخالف تھا،میں مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔
امجد اقبال نے کہا کہ میرا مقصد عوام کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے، اپنے بھائی اسلم اقبال کی جگہ پی پی171 سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گا۔