خوشاب میں دو بہنوں، راولپنڈی، کوٹری اور دیپالپور میں کم عمر بچیوں سے ریپ کیسز رپورٹ ہوگئے۔
خوشاب کے نواحی علاقے پیلو وینس میں نشہ آوور چیز پلا کر دو سگی بہنوں سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا۔
پولیس تھانہ نورپور نے لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان نے قبل از گرفتاری ضمانتیں کروا رکھی ہیں۔
دیپالپور میں ایک آنکھ کی بینائی سےمحروم کم عمربچی کیساتھ مبینہ زیادتی کاملزم گرفتار کرلیا گیا۔ واقعہ صدر تھانہ دیپالپور کی حدود میں پیش آیا۔
کوٹری میں سائٹ بستی کے علاقے میں 12 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعہ کی رپورٹ اہلخانہ نے بستی پولیس پوسٹ پردرج کروادی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا۔
راولپنڈی میں لڑکی کو اغواکے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا گیا۔ متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کی حدود میں واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان لڑکی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا۔ لڑکی کو گزشتہ شب کری روڈ کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔






















