مذاکرات میں پیشرفت کے باوجود ایران پرحملے جاری ہے۔ ایران میں گیس انفرااسٹرکچر پرراکٹ حملہ ہوا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق خرمشہرمیں گیس پائپ لائن کونشانہ بنایا گیا ۔ اصفہان میں گیس پریشرریڈکشن اسٹیشن پرحملہ کیاگیا، تہران اور تبریز میں بھی دھماکوں کی اطلاع ہے۔
دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیل پر میزائل داغ دیے۔ عرب میڈیا کے مطابق حیفا میں ایرانی میزائل گرنےسے آگ بھڑک اٹھی، دو منزلہ گھر تباہ اورگاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ بغداد میں امریکی قونصلیٹ پر حملے کے بعد بھی آگ لگ گئی۔
کویت میں ڈرون حملے سے پاورٹرانسمیشن کی 7 لائنیں متاثر ہوئیں۔ سعودی وزارت دفاع نےچار ڈرونز گرانے کا دعویٰ کیا ہے، یو اے ای نے بھی متعدد بیلسٹک میزائل مارگرائے۔






















