ملک میں پولیو کے 3 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 17 ہو گئی۔
دو پولیو کیسز خیبر پختونخوااور ایک پولیو کیس سندھ سے سامنے آیا، قومی ادارہ صحت کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تینوں نئے پولیو کیسز کی تصدیق کردی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت یوسی تختی خیل کی 15 ماہ کی بچی اور شمالی وزیرستان کی یونین کونسل میر علی تھری کی 6 ماہ کی بچی بھی پولیو سے متاثر ہوگئی۔ سندھ میں ضلع عمرکوٹ یوسی چجرو کا5سال کا بچہ پولیو سے متاثر ہوگیا۔
خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 10 ہوگئی، سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد 5، پنجاب اور گلگت بلتستان میں ایک ایک ہوگئی۔






















