موٹروے پر کلرکہار کے قریب بس حادثے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق موٹروے دھراب پل کے قریب بس حادثے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 18 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق مسافربس میں 40 افراد سوارتھے، بس اسلام آباد سے لاہور جارہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
زخمیوں میں 15افراد ٹراما سنٹر اسپتال منتقل کئے گئے،5 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ابتدائی اطلاع کے مطابق حادثہ ٹائر پھٹنےکے باعث پیش آیا، حادثہ میں ایک غیر ملکی خاتون بھی زخمی ہوئی ہیں۔ جاں بحق افراد میں بیشتر کا تعلق لاہور سے ہے۔
قبل ازیں جامشورو میں بھی ایم نائن موٹر وے پر کراچی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔






















