ملکی زرمبادلہ ذخائر میں تین کروڑ ڈالر سے زائد اضافہ ہواہے ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں تین کروڑ اسی لاکھ ڈالر اضافے ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ذخائر بارہ ارب اکسٹھ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر ہوگئے۔
سٹیٹ بینک کےپاس موجود سرکاری ڈالر ذخائر چالیس لاکھ ڈالر بڑھ کر سات ارب اکیاون کروڑ بیس لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ بینکوں میں موجود کھاتے داروں کے ڈالر ڈپازٹس تین عشاریہ چار کروڑ ڈالر کے اضافے سے پانچ ارب دس کروڑ تیس لاکھ ڈالر ہوگئے۔