وزیراعظم شہباز شریف سے یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکانے الوداعی ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے پاکستان میں 2022 کے سیلاب میں یورپی یونین کی مدد یقینی بنانے میں سفیر کی کوششوں کو سراہا۔ وفاقی اداروں سے متعلق اہم جائزہ اجلاس میں شہبازشریف نے میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی سمیت اصلاحات کو حکومت کی اولین ترجیح بھی قرار دیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا کو پاکستان میں اپنی مدت ملازمت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔ پاکستان اور یورپی یونین کےتعلقات کی مضبوطی میں کردارادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے پاکستان میں قیام کے دوران ملنے والے تعاون پر وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا اور کہا یورپی یونین پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم نے وفاقی وزارتوں اور محکموں میں تکنیکی ماہرین کی تعیناتی کی پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔ بیرونی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے حوالے سے بھی غور ہوا۔ وزیراعظم نے کہا معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور سرکاری اداروں کی رائٹ سائزنگ کی جارہی ہے۔






















