خاتون اول آصفہ بھٹو نے سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کا دورہ کیا ، اس موقع پر آصفہ بھٹو کا کہنا تھا بچوں اورماؤں کے لئے بلا تفریق اورمفت علاج کی فراہمی ایک فلاحی ریاست کی بنیاد ہے ۔
اعظم بستی میں قائم "مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتال" آمد پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے خیر مقدم کیا ۔ خاتون اول نے مختلف وارڈز ، ایمرجنسی ، لیبررومز ، نیونٹالوجی یونٹس اور او پی ڈیزکا بھی تفصیلی معائنہ کیا ۔ آصفہ بھٹو زرداری کورنگی میں واقع چلڈرن اسپتال بھی گئیں ۔ بچوں کوعالمی معیار کےمطابق مفت علاج کی فراہمی پرخوشی کا اظہار کیا اور کہا جو والدین یہاں آرہے ہیں ان کے لئے مفت اور معیاری علاج کسی نعمت سےکم نہیں ، سندھ حکومت کا شعبہ صحت پر فوکس قابل فخر ہے ۔ اس موقع پرصوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو ، میئرکراچی اوردیگر حکومتی شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھے ۔






















