پمزکے ڈاکٹرز نے نور مقدم کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو صحت مند قرار دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ظاہر جعفر کا معائنہ پمز اسپتال کے 2 رکنی میڈیکل بورڈ نےسپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست پر کیا، تین روز پہلے پمز کے شعبہ نفسیات اور نیورولوجی کے ماہرین نے ظاہر جعفر کا چیک اپ کیا، ظاہر جعفر ذہنی اور نفسیاتی طور پر مکمل صحت مند ہے، مزاج بھی نارمل ہے، مجرم ظاہر جعفر میں نفسیاتی بیماری یا دماغی خلل کے شواہد نہیں ملے۔






















