الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے نومنتخب 11 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ان میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 6 ، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کے دو ، دو اور مسلم لیگ ن کا ایک سینیٹر شامل ہے۔
نوٹیفکیشن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹرز مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، نور الحق قادری، اعظم سواتی اور روبینہ ناز کو آزاد قرار دیا گیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے طلحہٰ محمود اور روبینہ خالد ، جے یو آئی کے مولانا عطاءالحق درویش اور دلاورخان جبکہ مسلم لیگ ن کے نیاز احمد کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے گئے۔ نومنتخب سینیٹرز کی مدت اپریل 2030 میں ختم ہوگی ۔ نومنتخب سینیٹرز کی موجودہ سیشن میں ہی حلف برداری متوقع ہے۔






















