روس کا مسافر طیارہ مشرقی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا۔
روسی ایمرجنسی سروسز کے مطابق طیارہ صبح کے وقت لاپتہ ہوا تھا، طیارے کا ملبہ مشرقی علاقے سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ملا۔ طیارے میں سوار تمام 50 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔
روسی حکام کے مطابق حادثہ لینڈنگ کے دوران عملے کی غلطی کے باعث پیش آیا، پہاڑی علاقے میں لینڈنگ کے دوران حدہ نگاہ کم تھی۔






















