سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ فاٹا اسٹیٹس ختم کرکے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔
ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خطے میں عالمی ایجنڈے کے تحت جغرافیائی تبدیلیوں کاآغاز ہوچکا۔ ڈرون حملے ہورہے ہیں، ریاست کو اپنے مؤقف میں ایک انچ پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، سوات اور وزیرستان کے لوگوں نے علاقے خالی کرکے ہجرت کی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت بظاہر عدالت ہے،فیصلے دیتی ہے مگر کوئی ایک درخواست دے دے تو حیثیت ختم ہوجاتی ہے، ہم نے ترمیم کرائی کہ وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ فوری نافذ ہوگا، یہ بھی شامل کرایا کہ اپیل کا ایک ماہ میں فیصلہ کرنا ہوگا۔






















