امریکی صدر نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے اور 5 طیارے گرائے جانے کا تذکرہ کردیا۔
واشنگٹن میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنے کا خدشہ تھا۔ جنگ کے دوران 5 جنگی طیارے گرائے گئے۔ دوایٹمی طاقتوں کو کہا اگر جنگ جاری رہی تو امریکا تجارت نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل مریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں کچھ ریپبلکن امریکی قانون سازوں کے ساتھ عشائیے کے دوران تصدیق کی ہے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے گئے تھے، تاہم جنگ بندی کے بعد صورتحال پرسکون ہوگئی ہے۔
ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت، طیارے ہوا میں مار گرائے جا رہے تھے، 4 یا 5، لیکن میرا خیال ہے کہ 5 طیارے واقعی مار گرائے گئے تھے۔





















