سوات کے علاقے چالیار کے مدر سے میں استاد کے مبینہ تشدد سے طالبعلم فرحان کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق طالب علم فرحان کو غیر حاضری پر دینی مدرسہ کے اساتذہ نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، بدترین تشدد سے بچے کی موت واقع ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مدرسہ کے اساتذہ محمد عمر ، اس کے بیٹے احسان اللہ اور عبد اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، واقعے میں ملوث ایک ملزم عبداللہ گرفتار دیگر کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔





















