صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
صدر آصف علی زرداری نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا متاثرین کو ہرممکن امداد اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا آنے والے دنوں میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا متاثرہ خاندانوں کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں سیلابی ریلے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔





















