بھارت نے 62 سال بعد مگ 21 جنگی طیارے گراؤنڈ کردیئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 16 ستمبر کو چندی گڑھ ایئربیس پر مگ طیارے گراؤنڈ کرنے کی باقاعدہ تقریب ہوگی۔ بھارت کے مشہور مگ 21 جنگی طیارے 1963 سے زیر استعمال تھے۔
بھارت کے مگ 21 طیاروں کو اڑتا تابوت کا لقب بھی دیا گیا، مگ 21 طیاروں کے حادثات میں 200 سے زائد پائلٹ زندگی گنوا بیٹھے۔





















