ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال نے تباہی مچا دی،بارش اور سیلاب سے مزید 5 افراد جاں بحق،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 221 ہوگئی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید پانچ افراد جاں بحق ہوگئےجس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 221 ہو گئی۔
این ڈی ایم اےکی رپورٹ کےمطابق بارشوں اور سیلاب سےجاں بحق افراد میں سے4 کا تعلق خیبر پختونخوا اور ایک کا سندھ سے ہے24 گھنٹے کےدوران مختلف مقامات پر 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کےمطابق ملک بھر میں 592 افراد زخمی اور 804 مکان بھی تباہ ہوئے،200 مویشی ہلاک، 9 پل،ساڑھے 10 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔






















