لاس اینجلس میں دوران پرواز مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، طیارے کو پرواز کے فوراً بعد انجن میں آگ لگنے کے باعث لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
عالمی میڈیا کے مطابق واقعہ لاس اینجلس کے ایئر پورٹ سے اٹلانٹا کے لیے پرواز بھرنے والے مسافر طیارے کے ساتھ پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی جہاز کے انجن میں آگ لگ گئی، جس کے بعد عملے نے ایئرپورٹ سے رابطہ کیا اور لاس اینجلس کے ہی ایئرپورٹ پر پھر سے اترنے میں کامیاب ہو گئی۔
ویڈیو میں ایک انجن میں آگ لگی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے اور وہ ایئرپورٹ کے اوپر چکر لگا رہا ہے۔
❗️Boeing 787 Makes Emergency Landing in LA 🇺🇸 - Engine ON FIRE 🔥
— RT_India (@RT_India_news) July 19, 2025
Video claims to show a Delta Airlines flight bound for Atlanta on Friday making an emergency landing at LAX. The engine reportedly caught fire shortly after take-off.
📹 @LAFlightsLIVE https://t.co/t1HBVLDi0P pic.twitter.com/vYNgkpZJcq
واقعے میں کسی کے زخمی کے ہونے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی جبکہ آگ بجھانے والا عملہ پہلے ہی رن وے پر پہنچ چکا تھا اور لینڈنگ کے ساتھ ہی آگ بجھا دی گئی۔
ایئرلائن کے ترجمان واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’اڑان بھرنے کے بعد تھوڑی دیر بعد ہی بائیں انجن میں آگ لگنے کا انکشاف ہوا جس پر اسے فوراً واپس موڑا گیا اور وہ کامیابی سے اترنے میں کامیاب ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق لینڈنگ تمام مسافروں کو محفوظ طور پر جہاز سے اتار لیا گیا۔ اس موقع پر مسافر پرسکون دکھائی دیے اور بروقت اور درست فیصلہ کرنے پر کی کپتان کے شکرگزار نظر آئے۔
ہوا بازی کے معاملات پر نظر رکھنے والے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ جاننے کی کوشش جا رہی ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کیا تھی، تاہم ابھی تک کوئی ٹھوس شواہد سامنے نہیں آسکے ہیں۔





















