کے پی ٹی پر ڈرائی بلک ایکسپورٹ کارگو کے پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی کردی گئی۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ ویئرفیج چارجز میں بھی 50 فیصد کمی کردی گئی ہے۔
کے پی ٹی پر ڈرائی بلک ایکسپورٹ کارگو کے پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق تاجروں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ویرفیج چارجز میں بھی 50 فیصد کمی کردی گئی، اسٹوریج چارجز میں 50 فیصد کمی کا فوری اطلاق ہوگا، 5 فیصد سالانہ اضافے کا اطلاق مؤخر کردیا گیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ چارجز میں کمی کے ذریعے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو بڑا ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔



















