بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشعال یوسفزئی کو سینٹ ٹکٹ کیلئے بشریٰ بی بی نےکوئی سفارش نہیں کی، مشعال یوسفزئی کو 5 ماہ پہلےبشریٰ بی بی نے ترجمان سے سبکدوش کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مریم ریاض وٹو کا کہناتھا کہ بشریٰ بی بی کی 5ماہ سے مشعال سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، بشریٰ بی بی سے وکلا کی 2 ماہ سے ملاقات نہیں ہوئی تو نامزدگی کس کے ذریعے کی ہو گی، پی ٹی آئی مشعال یوسفزئی کو ٹکٹ دینا چاہتی ہے تو بشریٰ بی بی کا نام استعمال نہ کرے۔






















