غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو دی جانے والی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد بھی غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز مزید 3 ہزار 35 افراد اپنے وطن واپس چلے گئے ہیں۔
غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کا محفوظ انخلاء اور باعزت اپنے وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
گزشتہ روز 3035 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے جن میں 795 مرد، 757 خواتین اور 1483 بچےشامل تھے۔
324 گاڑیوں پرمشتمل قافلے میں 654 خاندانوں کو افغانستان روانہ کیا گیا۔
اعداد وشمار کے مطابق اب تک غیرقانونی طور پر مقیم 2 لاکھ 10 ہزار 793 افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔